پولیس کی کارروائی ، ہیلپ لائن 15پر جھوٹی اطلاع دینے پر تین افراد گرفتار

86
Sialkot Police
Sialkot Police

سیالکوٹ۔3فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے ہیلپ لائن 15پر جھوٹی اطلاع دینے پر تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پیر کو ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقے سے ولید ایوب ،تھانہ صدر کے علاقہ سے علی حسن اور تھانہ پھلورہ کے علاقہ سے زوہیب کو ہیلپ لائن 15پر واردات کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 15ایک ایمر جنسی سروس ہے ، عوام اس قسم کی جھوٹی و بوگس کالز سے اجتناب کریں اور جھوٹی کال کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔