ایبٹ آباد۔ 17 اکتوبر(اے پی پی):پولیس کی کارروائی دوہرےقتل کیس میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پورکےتھانہ خانپورکی حدودقطبہ میں02اکتوبرکوگھریلوناچاقی پراسلحہ آتشین سےمسماۃ(ک)اورمسماۃ(ت)کےقتل کاواقع رونما ہوا،مدعیہ کی رپورٹ پرپولیس نےملزمان کےخلاف زیردفعہ324.302.109 تعزیرات پاکستان کےتحت مقدمہ درج کیاگیا،
ڈی پی اومحمدعمرخان نےواقع کی اطلاع ملتےہی ڈی ایس پی سرکل خانپورمحمد عزیراورایس ایچ اوتھانہ خانپورصدیق شاہ کووقوعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرنےاورآلہ قتل کی برآمدگی کےاحکامات جاری کیےجس پردونوں پولیس افسران نےنفری کےہمراہ کاروائی کرتےہوئےوقوعہ میں ملوث ملزم اشفاق کوگرفتارکرلیاجبکہ واقع میں ملوث دوسرےملزم کی گرفتاری کےلیےمختلف مقامات پرکاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔