فیصل آباد۔ 29 جنوری (اے پی پی):فیصل آباد پولیس کے پہلے بیچ نے چائنیز لینگوئج کورس مکمل کرلیا، سی پی او نے کورس پوزیشن ہولڈر ملازمان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے پولیس لائن کمپلیکس میں چائنیز لینگوئج کورس میں پوزیشن حاصل کرنے والے ملازمان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ایس پی یو مستنصر مہدی، ایس ایس پی ایس پی یو نعیم عزیز سندھو،ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب، ایس پی سپیشل برانچ اور کورس پاس کرنے والے جوانوں نے شرکت کی۔
سی پی او فیصل آباد نے چائنیز لینگوئج کورس کے فائنل امتحان میں پوزیشن لینے والے جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔سی پی اوفیصل آبا د نے چائنیز کورس میں فرسٹ آنے والے اے ایس آئی عرفان، سیکنڈ کانسٹیبل علی حسن اور تھرڈ آنے والے انسپکٹر محمد سہیل کو سرٹیفکیٹس سے نوازا۔فیصل آباد چائنیز سپیشل کورس بٹالین تھری میں کروایا گیا جس میں پولیس کے تیس جوانوں نے کورس پاس کیا۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے چائنیز کورس پاس کرنے والے جوانوں کو مبارکباد دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553441