پولیس ہمارا ہراول دستہ اور شہداءہمارے ہیرو ہیں، ڈاکٹر شہباز گل

117

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے یوم_شہداپولیس کے موقع پر پولیس کے تمام شہداءکو زبردست خراج تحسین اور انکے کے خاندانوں کو سلام پیش کیا ہے، پولیس ہمارا ہراول دستہ اور شہداءہمارے ہیرو ہیں۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام انہوں نے کہا کہ میں جرائم کی روک تھام, امن عامہ کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی کارکردگی ناقابل فراموش ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پولیس کو سیاسی اثر ورسوخ سے پاک بنانے اور حقیقی معنوں میں عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں مجھے امید ہے کہ پولیس کا ہر جوان فرض شناسی, دیانتداری، جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر اپنے فرائض کی ادائیگی اور پولیس کے روایتی کلچر کے خاتمہ میں اپنا موثر کردار ادا کرے گا۔