ڈیرہ غازی خان۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے 4 کروڑ 94 لاکھ روپے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر محمد یونس نے بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے اے ایس پی سرکل سٹی رحمت اللہ کی سپرویژن میں کاروائی کرتے ہوئے تونسہ بائی پاس پر ہنڈی کی رقم 4 کروڑ 94 لاکھ روپے کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔
پولیس نے ایک مشکوک کار نمبری BRV/422 کرولا جو ملتان روڈ سے تونسہ بائی پاس آ رہی تھی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی میں موجود اشخاص کی تلاشی لینے پر ان سے نقد رقم تقریباً 4 کروڑ 94 لاکھ روپے برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزمان یہ ہنڈی کی رقم شاہ صدر دین ڈیرہ غازیخان سمگل کر رہے تھے۔پولیس نے ملزمان زاہد علی اور طارق مسعود کو گرفتار کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اس حوالے سے ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ اتنی زیادہ رقم کا پکڑا جانا ڈیرہ غازیخان پولیس کی بہت بڑی کاروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کی خصوصی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر ہر قسم کی وہیکل کی چیکنگ جاری ہے ،جرائم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے لئے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔برآمد کی گئی رقم سرکاری خزانہ جمع کرائی جائے گی۔