پولینڈ کے جنوب مشرقی شہریارو سلاف کی ایک خانقاہ میں چاقو حملے میں 1 شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق 31 سالہ یوکرینی شہری نے جمعرات کی صبح یارو سلاف شہر کی ایک خانقاہ میں چاقو سے 4 مردوں اور ایک خاتون پر حملہ کیاجن میں تین پادری بھی شامل تھے،پانچوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم …
پولینڈ ،خانقاہ میں چاقو حملے سے ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

مزید خبریں
وارسا۔24ستمبر (اے پی پی):پولینڈ کے جنوب مشرقی شہریارو سلاف کی ایک خانقاہ میں چاقو حملے میں 1 شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق 31 سالہ یوکرینی شہری نے جمعرات کی صبح یارو سلاف شہر کی ایک خانقاہ میں چاقو سے 4 مردوں اور ایک خاتون پر حملہ کیاجن میں تین پادری بھی شامل تھے،پانچوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ حملے کے محرکات اور دیگر حالات کی تحقیقات جاری ہیں۔








