- Advertisement -
وارسا ۔ 3 مئی (اے پی پی) پولینڈ کی قدامت پسند جماعت کے سربراہ یاروسلاو کازنیوسکی نے مشرقی یورپ میں نیٹو کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یاروسلاو کازنیوسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اب پولینڈ مغربی دفاعی اتحاد کا دوسرے درجے کا رکن نہیں رہا ۔ واضح رہے کہ امریکا یوکرین میں جاری تنازعے کے جواب میں وسطی یورپ میں اپنے اتحادی ممالک کے دفاع کے لیے عسکری اقدامات کر رہا ہے۔ پولینڈ اور اس کے پڑوسی ممالک یوکرین میں روسی مداخلت سے خائف ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3289
- Advertisement -