24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپولینڈ میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران ایف۔16 لڑاکا طیارہ گر...

پولینڈ میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران ایف۔16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

- Advertisement -

وارسا۔29اگست (اے پی پی):پولینڈ کے وسطی شہر رادوم میں رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والے ایئر شو کے لئے ریہرسل کے دوران پولش فضائیہ کا ایف ۔16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لینڈ کے وزیر دفاع وادیسواف کوسینیاک-کامیژ نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ گزشتہ روز پولش فوج کے ایف۔16 لڑاکا طیارے کے حادثے میں پائلٹ کی موقت واقع ہو گئی۔

- Advertisement -

پولینڈ کی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کے مطابق حادثہ 31ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس (جو پوزنان کے قریب واقع ہے) سے تعلق رکھنے والے طیارے کے ساتھ پیش آیا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی عام شہری زخمی نہیں ہوا۔ پولش فوج کے بیان میں کہا گیا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولش میڈیا پر نشر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ طیارہ ایک کرتب کے دوران بیریل رول کر رہا تھا اور سا دوران بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی ۔ حادثے کے نتیجے میں رن وے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے ہفتے کے آخر میں ہونے والا رادوم ایئر شو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں