پولینڈ میں کوئلے کی کان میں زلزلہ، نو کان کن لاپتہ

271

وارسا۔06مئی (اے پی پی)پولینڈ میں کوئلے کی ایک کان میں زلزلے کی وجہ سے 9 کان کن لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ جنوبی پولینڈ میں موجود اس کان میں اچانک جھٹکوں کی وجہ سے اس کے اندر موجود کچھ کان کنوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولینڈ میں کان کنی کی صنعت ملکی اقتصادیات میں اہم کردار کی حامل ہے، جہاں اب تک کوئلہ توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔