کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور علی خان کاکڑ کا لورالائی کے مختلف دوردراز علاقوں کا دورہ، پولیو ٹیموں کی کڑی نگرانی کی۔اس موقع پر انہوں نے مختلف ٹیموں کے اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس خطرناک وائرس کے خاتمہ کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لورالائی نور علی خان کاکڑ نے سات روزہ پولیو مہم کے شروع ہونے کے موقع پر کمشنر لورالائی اور ڈی سی لورالائی کے ہدایت کی روشنی میں آج پولیو ٹیموں کی نگرانی کے لیے لورالائی کے مختلف علاقوں جن میں تنگ چیک پوسٹ۔کچھ ون۔کچھ ٹو۔لشتی۔شاہ کاریز
اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جبکہ وہاں کے رہائشیوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کو ہر صورت پولیو کے قطرے پلائے۔جبکہ انہوں نے پولیو ٹیموں کے حفاظت کے حوالے سیفورس کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کے حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہے دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے پولیو ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اس موضی مرض کے خاتمہ کے لیے گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ ہمارا معاشرہ اس خطرناک مرض سینجات حاصل کرسکے آخر میں انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت دی کہ میں ان سات روزہ پولیو مہم کی خود نگرانی کرونگا اس مہم میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائیگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585468