پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں ،صوبائی کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر

83

کوئٹہ۔ 30 مئی (اے پی پی):ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر انعام الحق قریش نے کہاہے کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں تاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو سے بچائو کے قطروں سے نہ رہ جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے دوران قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے مختلف یونین کونسلز کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس سے قبل کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان انعام الحق اور ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سعید احمد کی زیرصدارت پولیو مہم کے چوتھیروزکااجلاس ڈپٹی کمیشنر آفس قلعہ سیف اللہ میں منعقدہوا۔اجلاس میں صوبائی سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر جہانزیب کاکڑ، ڈی ایچ او،مانیٹرنگ آفیسران اور یوسی ایم اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں آج کے پولیومہم سے متعلق رپورٹ پیش کی گئیں اور پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیاگیا ۔

کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹرنے کہا کہ پولیو مہم میں حصہ لینے والے ٹیمیں اپنی کارکردگی مزید بہتربنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے انجام دینے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ضلع میں ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے۔ اسی طرح کوآرڈینیٹر صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر انعام الحق کے نے خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع ژوب کے مختلف یونین کونسل کا دورہ کیا۔ پولیو مہم کاگھر گھر جاکرجائزہ لیا

پولیو مہم کے حوالے سے لوگوں سے ملاقات کی اور پولیو ٹیموں سے ملاقات میں ان کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پرزور دیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو سے بچا کے قطروں سے نہ رہ جائے۔اس موقع پر ضلعی ہیلتھ آفیسر بھی انکے ہمراہ تھے۔