پولیو مہم کا فالو اپ راؤنڈ شروع ہو گیا ہے، ڈپٹی کمشنر

99
اے اے سی (جنرل) عدیل حسین شاہ کی کیال میں پولیو مہم کے تیسرے دن کی مارننگ اسمبلی میں شرکت

ملتان ۔ 19 دسمبر (اے پی پی):ضلع ملتان میں پولیو مہم کا فالو اپ راؤنڈ شروع ہو گیا۔ دو روزہ فالو اپ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

‘یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی انسپکشن کی، گھروں میں بچوں کی ویکسین کی تصدیق کی اور ملاقات بھی کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 10 لاکھ 20 ہزار بچوں کو پہلے تین روز پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے کے حوالے سے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو روز میں تمام بچوں کو ہر صورت پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔