پولیو مہم کے اہداف حاصل ، 4لاکھ 96 ہزار 555 مقررہ ہدف کی بجائے 5 لاکھ 2 ہزار 534 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے،ڈپٹی کمشنر

113
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

لالہ موسی ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو مہم کے اہداف حاصل کئے ہیں، 4لاکھ 96 ہزار 555 مقررہ ہدف کی بجائے 5 لاکھ 2 ہزار 534 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جوکہ مقررہ ہدف کا 101 فی صد ہے،ضلع میں موجود 5 سال سے کم عمر ہر بچہ کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول پلائے گئے ہیں،

پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مائیکرو پلان تشکیل دیا گیا تھا، تمام محکموں نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، پولیو سے بچاو کا واحد حل ہربار پولیو کے قطرے ہیں،

والدین اپنے بچوں کو ہربار پولیو کے قطرے لازمی پلائیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت اور لگن سے کام کرنے پر تمام محکموں کی کاوش کر سراہا ۔