پولیو مہم کے تین روز میں دس لاکھ بیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

116

ملتان ۔ 03 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے فیلڈ میں پولیو ٹیم کی اچانک انسپکشن کرتے ہوئے جھگیوں اور رہائشی علاقوں میں جا کر بچوں کو پولیو ویکسین مہم کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیو ٹیموں سے بات چیت کی اور انہیں ہدف مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن لائن دیتے ہوئے کہا کہ تین روز میں 10 لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔

اس موقع سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر قیصرانی نے پولیو مہم کے حوالے سے انہیں بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 4 ہزار سے زائد موبائل ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں۔ تمام ہسپتالوں ،ڈسپنسری، بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران معلومات و شکایت کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔