چنیوٹ۔ 13 فروری (اے پی پی):پولیو مہم 26 فروری سے یکم مارچ تک ہو گی پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 1467 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں 1388موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گیں۔ ان خیالات کا اظہار سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ 26 فروری سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے پولیو ٹیم انچارج کی ٹرینینگ کروائی گئی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں تینوں تحصیلوں کے انچارجز نے شرکت کی جنہیں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل طارق اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل نے پولیو مہم کے مائکرو پلان بارے تربیت دی۔ ڈاکٹر سہیل طارق کا کہنا تھا پولیو مہم 26 فروری تا یکم مارچ تک منعقد کی جا رہی ہے۔ 1467 ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گیں۔۔ 1388موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گیں۔33 ٹرانزرٹ ٹیمیں ہیں جو شہر میں مختلف جگہوں پر پولیو کے قطرے پلائیں گیں۔ جبکہ اس بار اس بار ساتھ بچوں کی رجسٹریشن بھی کی جائیگی۔