35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںپولیو ورکرز گھروں، سکولوں، بازاروں اور سفر کے دوران بچوں کی ویکسینیشن...

پولیو ورکرز گھروں، سکولوں، بازاروں اور سفر کے دوران بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنا رہے ہیں،عائشہ رضا فاروق

- Advertisement -

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز گھروں، سکولوں، بازاروں اور سفر کے دوران بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنا رہے ہیں،پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جڑواں شہروں کی ہائی رسک یونین کونسلز کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر عائشہ رضا فاروق نے پولیو مہم کا جائزہ لیا، فیلڈ میں موجود ٹیموں سے ملاقات کی اور فیلڈ پولیو ورکرز کی محنت اور لگن کو سراہا۔عائشہ رضا فاروق نے پولیو سپروائزرز کے مؤثر کردار کی اہمیت پر زور دیا۔عائشہ رضا فاروق نے جڑواں شہروں کے سرحدی علاقوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

عائشہ رضا فاروق نے ڈیٹا کی شفافیت، زیرو ڈوز بچوں کی شناخت اور حفاظتی ٹیکوں کی کوریج بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو ورکرز گھروں، سکولوں، بازاروں اور سفر کے دوران بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنا رہے ہیں۔ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587599

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں