پشاور۔8فروری (اے پی پی):محکمہ صحت کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبہ میں 16 جنوری کو شروع ہونے والی سات روزہ پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں پانچ سال سے کم عمر کے 91,000 بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے کے 36 اضلاع میں 71530 سے زائد بچے قطرے پلانے کے وقت گھروں پر موجود نہیں تھے جبکہ 20305 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔اس میں کہا گیا کہ ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس مہم کے لیے 7.459 ملین بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 7.455 ملین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے اور وٹامن اے پلائے گئے۔اس میں کہا گیا ہے کہ انکار کے زیادہ تر کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے جہاں 7,352 والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔ اسی طرح پولیو ٹیموں کے دورے کے دوران 10,898 بچے گھروں میں موجود نہیں تھے۔
شمالی وزیرستان صوبے کا دوسرا ضلع تھا جہاں 2919 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا، اس کے بعد بنوں سے 2251 انکاری کیسز سامنے آئے۔انکاری کیسز کے دیگر اضلاع میں چارسدہ میں 215، ڈی آئی خان میں 1674، ہنگو میں 9، ہری پور میں 2، کرک میں 742، خیبر میں 206، کوہاٹ میں 161، لکی مروت میں 1437، مردان میں 934، مہمند میں 1241 کیسز شامل ہیں۔
نوشہرہ میں 220، صوابی میں 400، سوات میں 5، ٹانک میں 304، تورغر میں 4 اور جنوبی وزیرستان میں 229 کیسز سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد میں 1144 کمزور بچے خوراک سے محروم رہے، باجوڑ میں 2929، بنوں میں 4622، بٹگرام میں 639، بونیر میں 887، چارسدہ میں 3772، چترال لوئر میں 735، چترال اپرمیں 721، ڈی آئی خان میں8294،دیرلوئرمیں3720،دیراپرمیں784، ہنگو میں 986، ہری پور میں 1422، کرک میں 1814، خیبر میں 2976، کوہاٹ میں 1539، کوہستان لوئر میں 50، کوہستان اپر میں 144، ، کولائی پلاس میں دو،کرم میں891، لکی مروت2858، مالاکنڈ میں 1266، مانسہرہ میں 2779، مردان میں 3470، مہمند میں 3553، نوشہرہ میں 4628، اورکزئی میں 380، پشاور میں 18250،
شانگلہ میں 335، صوابی میں 2625، سوات میں 6089، ٹانک میں2042، تورغرمیں79،شمالی وزیرستان میں2625اورجنوبی وزیرستان میں 826شامل ہیںپشاور میں 903297بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال صوبے کے تین جنوبی اضلاع سے پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 17 شمالی وزیرستان، دو لکی مروت اور ایک جنوبی وزیرستان سے تھا۔