30.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیو ٹیم کی سیکورٹی پرماموراہلکاروں پر فائرنگ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے...

پولیو ٹیم کی سیکورٹی پرماموراہلکاروں پر فائرنگ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 27 مئی (اے پی پی):حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پرماموراہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا،یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔اپنے بیان میں ترجمان صوبائی بلوچستان نے کہاکہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا۔ترجمان نے کہاکہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔فریضے کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔ترجمان نے کہا کہ تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ حکومت پولیو ٹیموں اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کو مزید موثر بنائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601773

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں