اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) انسداد پولیو مہم کے فوکل پرسن بابر بن عطاءنے کہا ہے کہ پولیو کو ہمیشہ کے لئے شکست دینے کی خاطر ”سٹیٹس کو“ کی طاقتوں کے خلاف نئی شراکت داری شروع کی جارہی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹیوٹر کے ذریعے جاری بیان میں وزارت کے فوکل پرسن نے کہا کہ پولیو کو ہمیشہ کے لئے شکست دینے کے لئے نئی شراکت داری شروع کرنے کےلئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر صحت کی رہنمائی میں پولیو کے انسداد کیلئے حکمت عملی پر غور کیاگیا۔