پولیو کے خاتمے اور صوبے میں وائرس کے موجودہ رجحانات کو تبدیل کرنے میں ڈی ایچ اوز کے کردار پر اجلاس کا انعقاد

126
قومی انسداد پولیو مہم جاری،خیبرپختونخوا میں رواں سال 7واں کیس رپورٹ ہوا،حکام

پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا عدیل شاہ نے ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے پی میں پولیو کے خاتمے اور صوبے میں وائرس کے موجودہ رجحانات کو تبدیل کرنے میں ڈی ایچ اوز کے کردار سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ/پی ای او سی کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے کے پی میں پولیو کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

میٹنگ میں اسٹیک ہولڈرز کو موجودہ وائرولوجیکل رجحانات کو تبدیل کرنے میں ڈی ایچ اوز کے کردار کا جائزہ لینے اور اس پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے صوبے سے اس موذی مرض کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کرنے پر زور دیا۔تقریب میں خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد سلیم خان، ڈائریکٹر ای پی آئی، ٹیکنیکل فوکل پرسن پی ای آئی، ٹیم لیڈ ڈبلیو ایچ او، ٹیم لیڈ NSTOP، ڈپٹی ٹیم لیڈ یونیسیف اور شراکت داروں کے نمائندوں سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔