پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،عبدالقادر پٹیل

59

اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جمعرات کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بھر میں خیبر پختونخوا اور افغانستان جانے والے ٹرکوں پر پولیو سے بچاؤ کی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔

پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مشہور ہے ،ہمارا پولیو سے پاک پاکستان ٹرک آرٹ کا پیغام بہت حد تک کامیاب ہو گا، پولیو سے پاک پاکستان کا پیغام ٹرک آرٹ کے ذریعے تمام صوبائی زبانوں میں ٹرکوں پر کشیدہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کا خاتمے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔

پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری وسائل اور اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ملک سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھاہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئیے مل کر عہد کریں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔