تھرپارکر ۔ 18 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا ہے کہ تھرپارکر پولیو فری ضلع ہے، پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، مقررہ اہداف ہر صورت میں حاصل کئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس ہال میں ضلعی کمیٹی برائے انسداد پولیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 8 تا 14 جنوری 2024 تک شیڈول پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی، بلدياتی اور تعلیمی اداروں میں پولیو مہم میں حصہ لینے والے عملے کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور آئندہ مہم کیلئے مائیکرو پلان کو اپ ڈیٹ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔
اس موقع پر انسداد پولیو مہم کے اہداف کے حصول کیلئےجامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔