22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںپولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں...

پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ،کمشنر ڈیرہ غازی خان

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان ۔ 30 مئی (اے پی پی):کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نےقومی پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کے تین روزہ دورانیے میں 7 لاکھ 62 ہزار 954 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

جبکہ گھروں میں موجود نہ ہونے والے 37 ہزار 231 بچوں کو کیچ اپ ڈیز میں تلاش کرکے ویکسین دی جائے گی تاکہ کوئی بچہ اس مہم سے محروم نہ رہے۔اس موقع پر کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں اور فیلڈ میں موجود ٹیموں کی مؤثر نگرانی کی جائے۔

- Advertisement -

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے مہم کی کوریج رپورٹ پیش کی اور مختلف علاقوں میں حاصل شدہ اہداف پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں مہم کی بہتری، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603485

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں