پولیو کے خلاف حفاظتی قطرے پلانے کی مہم تین روز کے بعد جمعرات کو چوتھے اضافی دن میں داخل

129
polio campaign
polio campaign

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) ملک بھر میں پولیو کے خلاف پانچ سال سے کم عمر کے 2کروڑ سے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی مہم تین روز کے بعد جمعرات کو چوتھے اضافی دن میں داخل ہو گئی، جو باقی رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلانے کے لئے (آج) جمعہ کو بھی جاری رہے گی۔ مہم کا آغاز 25 مارچ سے تین روز کیلئے ہوا تھا جس کیلئے دو اضافی دن بھی مقرر کئے گئے تھے جو (آج) جمعہ کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔ پولیو مہم کیلئے مجموعی طور پر ملک بھر کے پانچ سال سے کم عمر کے 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کے تحت پنجاب کے 65لاکھ ، سندھ کے 60 لاکھ، خیبر پختونخواہ کے 55 لاکھ 30 ہزار، صوبہ بلوچستان کے 2411لاکھ فاٹا کے 10 لاکھ بچے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 2لاکھ 50 ہزار بچے شامل ہیں جنہیں پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عمومی طور پر اس مہم کا دورانیہ 3 روز پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دو دن اضافی رکھے گئے ہیں جس کے دوران پولیو وائرس کے حوالے سے انتہائی تشویشناک قرار دیئے گئے علاقوں میں پولیو مہم (آج) جمعہ کو بھی جاری رہے گی جبکہ باقی ماندہ ملک کے علاقوں میں جمعرات کو چوتھے اضافی روز کے بعد یہ مہم اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اضافی دنوں میں کسی بھی وجہ سے مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے حفاظتی قطروں کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے ہیں تاکہ ان بچوں میں موذی مرض خسرہ کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکے۔