پولیو کے مہلک مرض کے خاتمے کی جدوجہد مشکل ترین حالات میں جاری ہے،قابل فخر ان ورکرز کو ہماراسلام جودہشت گردی اورسخت موسموں کامقابلہ کرکےہمارے بچوں کی صحت کی جنگ لڑتےہیں،مریم اورنگزیب

231
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور سے پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کو خراج تحسین

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏پولیو کے مہلک مرض کے خاتمے کی جدوجہد مشکل ترین حالات میں جاری ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے پولیو ٹیم کے ایک رکن کی وڈیو شیئر کی جس میں وہ شدید برفانی علاقے میں پولیو کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وڈیو پاکستان کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔ قابل فخر ان ورکرز کو ہمارا سلام جو دہشت گردی اور سخت موسموں کا مقابلہ کرکے ہمارے بچوں کی صحت کی جنگ لڑتے ہیں، ان کا پاکستان کی آنے والی نسلوں پر احسان ہے۔