پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

82
پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں
پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

جموں ۔27اگست (اے پی پی):بھارت کےغیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے مختلف دیہات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ فورسز کے اہلکاروں نے سرحدی ضلع کے سرنکوٹ اور مینڈھر سب ڈویژنز میں واقع مختلف دیہات میں تلاشی کی کارروائی شروع کیں۔آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔