پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،06ملزمان گرفتار،چرس،اسلحہ وایمونیشن اور سامان آتش بازی برآمد

76
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔ 18 فروری (اے پی پی):پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتارکرکے ان سےچرس, اسلحہ وایمونیشن اور سامان آتش بازی برآمدکرلیا۔پولیس کے مطابق سامان آتش بازی برآمد پولیس نے ملزم اجمل سے 01کلو470 گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم نعمان سے 01کلو300گرام چرس،نصیرآباد پولیس نے ملزم اعجاز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،

ریس کورس پولیس نے ملزم امتیاز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،آر اے بازار پولیس نے02 ملزمان حیدر اور محسن سے100ہوائیاں،24انار اور 03شوٹر گولے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔