پوپ فرانسس کا میانمار میں روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک پر افسوس کا اظہار

121

ویٹی کن ۔ 28 اگست (اے پی پی) رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے میانمر میں روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت سوز سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انھیں مکمل حقوق مہیا ہونے کی دعا کی ہے۔العربیہ ٹی و ی کے مطابق پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرزسکوائر سے تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی اقلیت ہمارے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے بارے میں ایک افسوس ناک خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا کی ہے کہ وہ ان کا تحفظ کرے اور انھیں مدد حاصل ہو۔میانمر سے تعلق رکھنے والے ایک بشپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ پوپ اس ملک کا دورہ کریں گے تاہم ویٹی کن کا کہنا ہے کہ صرف ایک مذہبی سفر پر غور کیا جارہا ہے۔