25.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپوپ فرانسس کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت موصول ہوگئی

پوپ فرانسس کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت موصول ہوگئی

- Advertisement -

ویٹکن سٹی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی کوریا کے صدر م±ون جَے اِن نے ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات میں انہیں شمالی کوریا کی جانب سے دورے کی دعوت دی۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے دعوت پر مثبت غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پوپ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاپائے روم جزیرہ نما کوریا پر دیرپا امن کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے جنوبی کوریائی صدر سے کہا کہ وہ ہمت ہارے بغیر امن و سلامتی کے حصول کی کاوش جاری رکھیں۔ اگر پوپ فرانسس آئندہ شمالی کوریا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو یہ کسی بھی پوپ کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں