37.7 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںپوپ لیو کی قیادت مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی امید کو...

پوپ لیو کی قیادت مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی امید کو تقویت دے گی ، کھیل داس کوہستانی

- Advertisement -

روم ۔19مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ پوپ لیو کی قیادت تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی امید کو تقویت دے گی اور ان کی آوازدنیا بھر میں انصاف اور ہمدردی کےلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ لیو کی یادگاری تقریب میں پاکستان کی طرف سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی اور صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے شرکت کی۔

- Advertisement -

پوپ لیو کی 267 ویں یادگاری تقریب میں شرکت کے موقع پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی نے پوپ لیو کے اتحاد کے پیغام کو سراہا اور کہا کہ ان کا دور اقتدار عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے پوپ لیو کو پاکستان کے عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پوپ لیو کی آواز انصاف اور ہمدردی کے حوالے سے تمام مذاہب میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوپ لیو پاکستان کے سرکاری دورے کے خواہشمند ہیں ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد کی اس تقریب میں موجودگی امن اور بقائے باہمی کی مشترکہ اقدار کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوپ لیو کی قیادت بین المذاہب ہم آہنگی کی امید کو تقویت دے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598636

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں