پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.5 روپے فی لیٹر کی شرح سے کاربن لیوی عائد کئے جانے کی تجویز ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

12
پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.5 روپے فی لیٹر کی شرح سے کاربن لیوی عائد کئے جانے کی تجویز ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے مالی سال 2025-26ء کیلئے پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.5 روپے فی لیٹر کی شرح سے کاربن لیوی عائد کئے جانے کی تجویز دی ہے جو مالی سال 2026-27ء میں بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔

منگل کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 26۔2025 کا وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ فوسل فیول کے زیادہ استعمال کی حوصلہ شکنی اور موسمیاتی تبدیلی اور گرین انرجی پروگرام کیلئے مالی وسائل مہیا کرنے کیلئے یہ تجویز کیا جا رہا ہے کہ مالی سال 2025-26ء کیلئے پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر 2.5 روپے فی لیٹر کی شرح سے کاربن لیوی عائد کی جائے جو مالی سال 2026-27ء میں بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی بھی وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ شرح کے مطابق عائد کی جائے گی۔