اوکاڑہ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ کی جانب سے ٹریفک حادثات کی روک تھام،ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے لیے آگاہی مہم جاری ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس اوکاڑا سجاد محمد خاں ٹکا نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کے ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ضلع اوکاڑہ کی تمام پیٹرولنگ پولیس چوکیات پردوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے یقینی استعمال،کم عمر ڈرائیورز کے گاڑی موٹر سائیکل چلانے پر پابندی،ڈرائیونگ لائسنس کی تکمیل اور قومی شاہراہوں پر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کے ساتھ خصوصی تربیتی آگاہی مہم جاری ہے۔
دوران مہم تمام گشت آفیسران کو خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کاغذات اور موٹر سائیکلوں کی بندش،لرنرز ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء،ہیلمٹ کے یقینی استعمال،دھنواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بندش بارے اور خصوصی تربیتی سیشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ خصوصی آگاہی مہم کا بنیادی مقصد روڈ یوزرز/پبلک سیفٹی کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ان کے دوران ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کے ساتھ ٹریفک قوانین کی پابندی ہیلمٹ کے یقینی استعمال اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر اور تیز کرنا ہے۔\