26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں، شراب، جعلی دودھ اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں...

پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں، شراب، جعلی دودھ اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔11اگست (اے پی پی):پٹرولنگ پولیس نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے شراب، جعلی دودھ تیار کرنے والا مضر صحت کیمیکل، چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں جبکہ اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔پیر کو ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق جامکے چیمہ سے انچارج پوسٹ محمد ندیم ایس آئی نے ایک ملزم یوریم مسیح سے شراب برآمد کر کے تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کروایا۔

دوسری جانب عاطف محمود اے ایس آئی نے جعلی دودھ تیار کرنے والا 75 کلو گرام مضر صحت کیمیکل برآمد کرتے ہوئے ملزم کو فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کے حوالے کیا۔محمد ندیم ایس آئی اور جابر حسین ایس آئی نے اوور ڈائمنشن لوڈنگ کے خلاف مقدمات درج کروائے۔ ساہووالہ سے محمد یوسف ایس آئی نے ایک مجرم اشتہاری گرفتار کیا۔عمران علی ایس آئی اور دلشاد انور اے ایس آئی نے دو، دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے۔

- Advertisement -

جمیل احمد اے ایس آئی نے بھی اوور ڈائمنشن لوڈنگ کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔کھمبرانوالہ سے اشفاق احمد اے ایس آئی نے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی اور ایک مقدمہ اوور ڈائمنشن لوڈنگ کیخلاف درج کیا۔ سیوکی سے غازی راشد وسیم ایس آئی نے ایک اشتہاری مجرم گرفتار کیا اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔اسی طرح سرفراز احمد اے ایس آئی نے اوور ڈائمنشن لوڈنگ کیخلاف مقدمہ درج کیا۔

کھوئی سٹاپ سے انچارج پوسٹ کاشف عمران ایس آئی اور سرفراز احمد ایس آئی نے بھی اوور ڈائمنشن لوڈنگ کیخلاف مقدمات درج کروائے۔محمد رضوان اے ایس آئی نے ایک مقدمہ اوور ڈائمنشن لوڈنگ کا درج کیا اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی۔ گلوٹیاں موڑ سے راشد محمود اے ایس آئی نے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی جبکہ ایک اوور ڈائمنشن لوڈنگ کیخلاف بھی مقدمہ درج کروایا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں