پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 9 ماہ کے دوران 12 فیصد کمی

147
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں نمایاں کمی کر دی ، وزیراعظم کی عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں نمایاں کمی کر دی ، وزیراعظم کی عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر13.083 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر14.81 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.206 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 35فیصدکم ہے، گزشتہ سال مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.862 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

فروری کے مقابلہ میں مارچ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر5 فیصدکی کمی ہوئی ہے، فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.265 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو مارچ میں کم ہوکر1.206 ارب ڈالر ہوا۔