38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومتجارتی خبریںپٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اپریل کے دوران 20 فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اپریل کے دوران 20 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اپریل 2025 کے دوران ماہانہ بنیاد پر 19.67 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر6.27 فیصد اضافہ ہوا ۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی رپورٹ کےمطابق اپریل 2025 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 1.46 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ مارچ 2025 میں فروخت کا حجم 1.22 ملین ٹن رہا تھا ۔

اس طرح مارچ 2025 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 0.24 ملین ٹن یعنی 19.67 فیصد کی ماہانہ بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔اے ایچ ایل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 6.27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران فروخت کا مجموعی حجم 13.22 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 12.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئی تھیں ۔

- Advertisement -

سالانہ بنیادوں پر پٹرول کی فروخت میں 24 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 33 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 55 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات فروخت کنندہ کمپنیوں کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2025 کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کی فروخت ایک لاکھ 30 ہزار ٹن رہی جبکہ پاکستان سٹیٹ آئل کی فروخت 6لاکھ 20 ہزار ٹن اور وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کی فروخت ایک لاکھ ٹن رہی ہے ۔ اس دوران ہسکول کی فروخت 50ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597686

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں