پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں تین ماہ کے دوران 4.5فیصد اضافہ

177
پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں تین ماہ کے دوران 4.5فیصد اضافہ

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران 4.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پٹرولیم ڈیلر ز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جولائی تادسمبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 8.03 ملین ٹن تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران 7.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں تھیں ۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 0.35 ملین ٹن یعنی 4.55فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پٹرول کی فروخت میں 5فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم دوسری جانب فرنس آئل کی فروخت میں 38فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔