32.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںپٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مارچ 2025 کے دوران 5 فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مارچ 2025 کے دوران 5 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مارچ 2025 کے دوران 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس دوران فروخت کا مجموعی حجم 1.22 ملین ٹن تک پہنچ گیا جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کا صفر 0.49 ملین ٹن رہا ہے جو مارچ 2024 کی 0.43 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کے بنیادی اسباب میں عید الفطر کی مناسب سے طلب میں ہونے والا اضافہ اور گزشتہ ایک سال کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 9.7 فیصد کی کمی شامل ہیں۔ اسی طرح پٹرول کی فروخت بھی ایک فیصد اضافے سے 0.58 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ سے فروخت کا حجم 0.05 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578792

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں