اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 25فیصدکمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کےا عدادوشما ر کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 141ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2024میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت 188ارب روپے رہی تھی۔
اس طرح مئی 2024کے مقابلے میں مئی 2025کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 47ارب روپے یعنی 25فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔