پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے، وزیراعظم

119
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ وزراء اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز اس معاملہ کو ذاتی طور پر دیکھیں۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ اور نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ اس بات کی کوئی منطق نہیں ہے کہ جب حال ہی میں گندم کی کٹائی ہوئی ایسے میں آٹے کی قیمتیں کیسے بڑھ گئیں۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز خود اس معاملہ کو دیکھیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر نظر آنے چاہئیں۔ صوبائی حکومتیں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کریں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں۔وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی بھی وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ وار بنیادوں پراشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کرے اور قیمتوں میں کمی کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں۔