26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومتجارتی خبریںپٹرولیم مصنوعات کی ملکی فروخت میں جولائی کے دوران 6 فیصد ،...

پٹرولیم مصنوعات کی ملکی فروخت میں جولائی کے دوران 6 فیصد ، اگست میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر جولائی 2025 کے دوران 6 فیصد جبکہ اگست 2025 کے دوران 7 فیصد اضافہ ہوا اور اگست کے دوران فروخت کا مجموعی حجم 1.3 ملین ٹن رہا ہے ۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی اور اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 5 فیصد کی بڑھوتری سے 2.523 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پٹرول کی فروخت اگست 2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد جبکہ ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد کی بڑھوتری سے 6 لاکھ 75 ہزار ٹن رہی جبکہ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت کی کا حجم 1.288 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ سال کی اسی عرصہ کی فروخت 1.216 ملین ٹن کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بھی اگست 2025 کے دوران 14 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ور فروخت کا حجم اگست 2024 کی 4 لاکھ 56 ہزار ٹن فروخت کے مقابلہ میں 5 لاکھ 22 ہزار ٹن تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2025 کے مقابلہ میں اگست 2025 کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 2.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ جولائی اور اگست 2025 کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 1.031 ملین ٹن رہی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 9 لاکھ 21 ہزار ٹن فروخت کے مقابلہ میں 12 فیصد زائد رہی ہے۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق فرنس آئل کی فروخت میں اگست 2025 کے دوران 71 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی اور فروخت کا حجم 19 ہزار ٹن تک کم ہوگیا جبکہ اگست 2024 کے دوران فرنس آئل کی فروخت کا حجم 65 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران فرنس آئل کی فروخت 76 فیصد کی نمایاں کمی سے ایک لاکھ 42 ہزار ٹن کے مقابلہ میں 34 ہزار ٹن تک کم ہو گئی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں