پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 62 کروڑ روپے جاری

55

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 62 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کےلئے3 ارب 24کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔