پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر اپوزیشن کا سیخ پا ہونا حیران کن ہے، ان کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

73
‏عثمان مرزا کیس میں متاثرین کے منحرف ہونے کے باوجود عمر قید کی سزا ، جدید ٹیکنالوجی کی بطور شہادت قبولیت انتہائی خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے ۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہیے نہ کہ پریشانی کا، اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔