پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے مطابق طے ہوتی ہے، شہباز گل

80

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے مطابق طے ہوتی ہے،جب دنیا میں قیمت کم ہوئی وزیراعظم نے فوری ریلیف دینے کیلئے قیمتیں کم کرنے کاحکم دیااور اب دنیابھرمیں اضافے کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیمت اب بھی خطے میں سب سے کم ہے ۔بھارت میں180،جاپان196،بنگلہ دیش174اور چین میں138روپے قیمت ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ آپ اسی”منتخب“قیادت کی بات کررہے ہیں نہ جن کے پاس اربوں کیTTs،لندن فلیٹس،بے نامی اکاو¿نٹس اورآمدن سے زائد اثاثوں کاکوئی جواب نہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے سزاہوئی تو بیمار ہوگئے اور حقیقی وطن لندن فرار پھر کورونا میں ہیروبننے آئے، نیب نے بلایا تو پھر بیمار ہوگئے اسی کو کہتے ہیں حقیقی قیادت۔