پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، سوا کروڑ مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے کے لئے 28 ارب روپے مختص کئے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

63
پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، سوا کروڑ مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے کے لئے 28 ارب روپے مختص کئے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

لاہور۔28مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی میں پسی ہوئے ہیں،غریب خاندان رل گئے ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، سوا کروڑ مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے کے لئے 28 ارب روپے مختص کئے ہیں،نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں کے وقت 5 ارب ڈالر کی پیشکش قبول کرنے کی بجائے ملکی مفاد اور دفاع کو ترجیح دی۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجود حالات میں غریب خاندان بچارے رل گئے ہیں،ایک وقت کی روٹی، علاج کیلئ پیسے اور نوکری نہیں ہے۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پسے ہوئے لوگوں کیلئے28 ارب کے فنڈز سے پیکج کا آغاز کر رہے ہیں جس کے تحت غریب گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف دنیا ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہر قسم کی ترغیبات دی گئیں لیکن انہوں نے نہ تو کسی کودھمکیاں دیں نہ ہی غیر ملکی سربراہان سے تلخ لہجے میں بات کی اور امریکی صدر سے انتہائی اچھے انداز میں کہا کہ آپ 5 ارب ڈالر کی جو پیشکش کررہے ہیں اس پر آپ کا بہت شکریہ ، مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ہم پاکستان کے دفاع پر آنچ نہیں آنے دیں گے