لاہور۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنمانوید شر یف نے کہا ہے کہ پٹرول 10روپے لیٹر اور بجلی 5روپے یونٹ سستی کرنا تاریخی فیصلہ ہے،
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوام کیلئے ریلیف پر مبنی اعلانات سے اپوزیشن کی سیا ست ختم ہو گئی،پی ڈی ایم سڑکوں کی خاک چھانتی رہے گی، حکومت عوام کی خدمت کرتی رہے گی ۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ قومی چور اکٹھے ہو کر جتنا مرضی شور ڈال لیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، انہیں ہر صورت احتساب کے عمل سے گزرنا پڑے گا اور لوٹی ہوئی قومی دولت بھی واپس کرنا پڑے گی ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت ہر حال میں پوری کرے گی ۔کرپٹ اور چور اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ،ان کی چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی