- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پٹینگولر انڈر19- ٹی 20 کپ میں (آج) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بدھ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ سندھ اپنے پہلے لیگ میچ میں بلوچستان کو شکست دے چکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کو پہلے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹورنامنٹ کا آٹھواں میچ پنجاب اور فیڈرل ایریاز کی انڈر19- ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پنجاب کو پہلے میچ میں بلوچستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے میچ میں اس نے خیبر پختونخوا کو ہرایا۔ فیڈرل ایریاز کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں خیبر پختونخوا کو زیر کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118747
- Advertisement -