ڈیرہ مراد جمالی ۔ 05 اگست (اے پی پی):سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام سرور بنگلزئی محکمہ ایریگیشن کے سپرنٹنڈنگ انجینیئر غلام سرور بنگلزئی نے گڈو بیراج کا معائنہ کیا ۔اس دوران انہوں نے پانی کی فراہمی کا مکمل جائزہ لیا اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی حاصل کی ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نے اس امر پہ اطمینان کا اظہار کیا کہ تاریخ میں پہلی بار پٹ فیڈر کینال کو ڈیزائن کے مطابق چلایا جا رہا ہے جوکہ محکمہ آبپاشی کے تمام آفیسران اور اہلکاروں کی محنت کا صلہ ہے کہ اس وقت پٹ فیڈر کینال میں 6800 کیوسک پانی کی ترسیل جاری ہے
اور اس پانی کو مختلف کینالز میں تقسیم کرنے کےلیے محکمہ کے مربوط طریقہ کار کے مطابق ترسیل جاری ہے اب اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے محکمے تمام انجینئرز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ذمہ داروں کو وہ منصفانہ طریقے سے پانی فراہمی کے عمل کو جاری رکھیں تاکہ تمام زمینداروں اور ٹیل کے زمینداروں تک پانی کی ترسیل ممکن ہو اس ضمن میں تمام فیلڈ آفیسرز کے ساتھ تمام داروغہ کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ایریاز میں موجود رہیں اور زمینداروں کے ساتھ قریبی روابط رکھے تاکہ ان کے مشکلات کو حل کیا جا سکے۔\378