اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہ رواں میں پچاس ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا فیصلہ درست ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں اور کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا، اس فیصلے سے برآمدکنندگان اور انڈسٹری کو ریلیف ملے گا جس …
پچاس ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کے حکومتی فیصلہ سے اقتصادی صورتحال ، برامدات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہ رواں میں پچاس ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا فیصلہ درست ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں اور کاروباری برادری کا اعتماد بڑھے گا، اس فیصلے سے برآمدکنندگان اور انڈسٹری کو ریلیف ملے گا جس سے مجموعی اقتصادی صورتحال اور ملکی برامدات پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ریفنڈ کی ادائیگی کا فیصلہ کر کے بجٹ کے دوران کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ پیرکو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے ایسے تمام ریفنڈ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ریفنڈ پےمنٹ آرڈر(آر پی او) تیس اپریل تک جاری ہو چکے ہیں تاہم دیگر ریفنڈز بھی جلد از جلد کر دئیے جائیں گے تاکہ کاروباری برادری ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا بہتر انداز میں ادا کر سکے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ باقی ماندہ ریفنڈز کی ادائیگی ستمبر اور اکتوبر میں متوقع بتائی گئی ہے








