مقبوضہ بیت المقدس ۔ 23 فروری (اے پی پی) اسرائیلی ٹیلی ویژن نیوز سروے کے مطابق 50 فیصد اسرائیلی شہریوں نے کہا ہےکہ وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کو بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے استعفی دینا چاہئے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کو بدعنوانی کے الزامات کے حوالے سے سروے کیا گیا جس میں 50 فیصد شہریوں نے کہا کہ وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کو بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے استعفی دینا چاہئے۔ 33 فیصد جواب دہندگان نے انہیں اپنے عہدے پر رہنا چاہئے۔ سروے کے مطابق کے 42 فیصد افراد نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کی جبکہ 36 فی صد نے مخالفت کی اور نومبر 2019 میں شیڈول کے ووٹ تک انتظار کرنے کی ترجیح دی۔