پچھلی تاریخوں سے گیس کی قیمتیں نافذ العمل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان وزارت پٹرولیم

85
پچھلی تاریخوں سے گیس کی قیمتیں نافذ العمل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان وزارت پٹرولیم

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی گیس قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر بدھ سے ہواہے، پچھلی تاریخوں سے گیس کی قیمتیں نافذ العمل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

بدھ کو اپنے بیان میں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کے نافظ العمل ہونے سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ قیمتوں کا اطلاق پچھلی تاریخوں سے ہو رہا ہے۔اس طرح کی خبریں گمراہ کن ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو ا ہے۔